Surah Al-Layl
Surah Al-Layl (The Night) is Surah 92 of the Holy Quran, a Meccan Surah with 21 verses, available here in Urdu.
Verse 92:1
وَالَّیْلِ اِذَا یَغْشٰی ۟ۙ
Wal-Layli ʹiẓaa yag̣shaa;
رات کی قسم جب (دن کو) چھپالے
Verse 92:2
وَالنَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰی ۟ۙ
Wan-Nahaari ʹiẓaa tajallaa;
اور دن کی قسم جب چمک اٹھے
Verse 92:3
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْاُ ۟ۙ
Wa-maa khalaq̣aẓ ẓakara wal-ʹuñs̤aaa;
اور اس (ذات) کی قسم جس نے نر اور مادہ پیدا کیے
Verse 92:4
اِنَّ سَعْیَكُمْ لَشَتّٰی ۟ؕ
ʹInna saʻyakum lashattaa.
کہ تم لوگوں کی کوششں طرح طرح کی ہے
Verse 92:5
فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰی وَاتَّقٰی ۟ۙ
Faʹammaa man ʹaʻṭaa wattaq̣aa,―
تو جس نے (خدا کے رستے میں مال) دیا اور پرہیز گاری کی
Verse 92:6
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰی ۟ۙ
Wa-ṣaddaq̣a bil-Ḥusnaa,―
اور نیک بات کو سچ جانا
Verse 92:7
فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْیُسْرٰی ۟ؕ
Fasanuyassiruhoo lil-Yusraa.
اس کو ہم آسان طریقے کی توفیق دیں گے
Verse 92:8
وَاَمَّا مَنْ بَخِلَ وَاسْتَغْنٰی ۟ۙ
Wa-ʹammaa mam bakhila wastag̣naa,
اور جس نے بخل کیا اور بےپروا بنا رہا
Verse 92:9
وَكَذَّبَ بِالْحُسْنٰی ۟ۙ
Wa-kaẓẓaba bil-Ḥusnaa,―
اور نیک بات کو جھوٹ سمجھا
Verse 92:10
فَسَنُیَسِّرُهٗ لِلْعُسْرٰی ۟ؕ
Fasanuyassiruhoo lilʻusraa;
اسے سختی میں پہنچائیں گے
Verse 92:11
وَمَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰی ۟ؕ
Wa-maa yug̣nee ʻanhu maaluhooo ʹiẓaa taraddaa.
اور جب وہ (دوزخ کے گڑھے میں) گرے گا تو اس کا مال اس کے کچھ کام نہ آئے گا
Verse 92:12
اِنَّ عَلَیْنَا لَلْهُدٰی ۟ؗۖ
ʹInna ʻalaynaa lal-hudaa,
ہمیں تو راہ دکھا دینا ہے
Verse 92:13
وَاِنَّ لَنَا لَلْاٰخِرَةَ وَالْاُوْلٰی ۟
Wa-ʹinna lanaa lal-ʹAakhirata wal-ʹOolaa.
اور آخرت او ردنیا ہماری ہی چیزیں ہیں
Verse 92:14
فَاَنْذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظّٰی ۟ۚ
Faʹañẓartukum Naarañ talaz̤̣z̤̣aa.
سو میں نے تم کو بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا
Verse 92:15
لَا یَصْلٰىهَاۤ اِلَّا الْاَشْقَی ۟ۙ
Laa- yaṣlaahaaa ʹillal ʹashq̣aa,―
اس میں وہی داخل ہو گا جو بڑا بدبخت ہے
Verse 92:16
الَّذِیْ كَذَّبَ وَتَوَلّٰی ۟ؕ
ʹAllaẓee kaẓẓaba wa-tawallaa.
جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا
Verse 92:17
وَسَیُجَنَّبُهَا الْاَتْقَی ۟ۙ
Wa-sa-yujannabuhal ʹatq̣aa,―
اور جو بڑا پرہیزگار ہے وہ (اس سے) بچا لیا جائے گا
Verse 92:18
الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَهٗ یَتَزَكّٰی ۟ۚ
ʹAllaẓee yuʹtee maalahoo yatazakkaa,
جو مال دیتا ہے تاکہ پاک ہو
Verse 92:19
وَمَا لِاَحَدٍ عِنْدَهٗ مِنْ نِّعْمَةٍ تُجْزٰۤی ۟ۙ
Wa-maa liʹaḥadin ʻiñdahoo min niʻmatiñ tujzaa,
اور (اس لیے) نہیں( دیتا کہ) اس پر کسی کا احسان (ہے) جس کا وہ بدلہ اتارتا ہے
Verse 92:20
اِلَّا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْاَعْلٰی ۟ۚ
ʹIllab tig̣aaaʹa Wajhi Rabbihil ʹAʻ-laa;
بلکہ اپنے خداوند اعلیٰ کی رضامندی حاصل کرنے کے لیے دیتا ہے
Verse 92:21
وَلَسَوْفَ یَرْضٰی ۟۠
Wa-lasawfa yarḍaa.
اور وہ عنقریب خوش ہو جائے گا