Home  /  Quran  /  Surah
Loading...
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

Surah Adh-Dhariyat

Surah Adh-Dhariyat (The Winnowing Winds) is Surah 51 of the Holy Quran, a Meccan Surah with 60 verses, available here in Urdu.

Surah 51 Meccan 60 verses Urdu

Verse 51:1

وَالذّٰرِیٰتِ ذَرْوًا ۟ۙ

Waẓ-Ẓaariyaati ẓarwaa.

بکھیرنے والیوں کی قسم جو اُڑا کر بکھیر دیتی ہیں

Verse 51:2

فَالْحٰمِلٰتِ وِقْرًا ۟ۙ

Falḥaamilaati wiq̣raa.

پھر (پانی کا) بوجھ اٹھاتی ہیں

Verse 51:3

فَالْجٰرِیٰتِ یُسْرًا ۟ۙ

Faljaariyaati yusraa.

پھر آہستہ آہستہ چلتی ہیں

Verse 51:4

فَالْمُقَسِّمٰتِ اَمْرًا ۟ۙ

Falmuq̣assimaati ʹAmraa.

پھر چیزیں تقسیم کرتی ہیں

Verse 51:5

اِنَّمَا تُوْعَدُوْنَ لَصَادِقٌ ۟ۙ

ʹInnamaa tooʻadoona laṣaadiq̣;

کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ سچا ہے

Verse 51:6

وَّاِنَّ الدِّیْنَ لَوَاقِعٌ ۟ؕ

Wa-ʹinnad Deena lawaaq̣iʻ.

اور انصاف (کا دن) ضرور واقع ہوگا

Verse 51:7

وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الْحُبُكِ ۟ۙ

Wassamaaaʹi ẓaatil Ḥubuk,

اور آسمان کی قسم جس میں رسے ہیں

Verse 51:8

اِنَّكُمْ لَفِیْ قَوْلٍ مُّخْتَلِفٍ ۟ۙ

ʹInnakum lafee q̣awlim mukhtalif.

کہ (اے اہل مکہ) تم ایک متناقض بات میں (پڑے ہوئے) ہو

Verse 51:9

یُّؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ اُفِكَ ۟ؕ

Yuʹfaku ʻanhu man ʹufik.

اس سے وہی پھرتا ہے جو (خدا کی طرف سے) پھیرا جائے

Verse 51:10

قُتِلَ الْخَرّٰصُوْنَ ۟ۙ

Q̣utilal kharraaṣoon,―

اٹکل دوڑانے والے ہلاک ہوں

Verse 51:11

الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ غَمْرَةٍ سَاهُوْنَ ۟ۙ

ʹAllaẓeena hum fee g̣amratiñ saahoon:

جو بےخبری میں بھولے ہوئے ہیں

Verse 51:12

یَسْـَٔلُوْنَ اَیَّانَ یَوْمُ الدِّیْنِ ۟ؕ

Yasʹaloona ʹayyaana Yawmud Deen?

پوچھتے ہیں کہ جزا کا دن کب ہوگا؟

Verse 51:13

یَوْمَ هُمْ عَلَی النَّارِ یُفْتَنُوْنَ ۟

Yawma hum ʻalan Naari yuftanoon!

اُس دن (ہوگا) جب ان کو آگ میں عذاب دیا جائے گا

Verse 51:14

ذُوْقُوْا فِتْنَتَكُمْ ؕ هٰذَا الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تَسْتَعْجِلُوْنَ ۟

Ẓooq̣oo fitnatakum! Haa-ẓal laẓee kuñtum̃ bihee tas-taʻjiloon!

اب اپنی شرارت کا مزہ چکھو۔ یہ وہی ہے جس کے لئے تم جلدی مچایا کرتے تھے

Verse 51:15

اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ ۟ۙ

ʹInnal Muttaq̣eena fee Jannaatiñw Waʻuyoon,

بےشک پرہیزگار بہشتوں اور چشموں میں (عیش کر رہے) ہوں گے

Verse 51:16

اٰخِذِیْنَ مَاۤ اٰتٰىهُمْ رَبُّهُمْ ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُحْسِنِیْنَ ۟ؕ

ʹAakhiẓeena maaa ʹaataahum Rabbuhum: ʹinnahum kaanoo q̣abla ẓaalika Muḥsineen.

اور) جو جو (نعمتیں) ان کا پروردگار انہیں دیتا ہوگا ان کو لے رہے ہوں گے۔ بےشک وہ اس سے پہلے نیکیاں کرتے تھے

Verse 51:17

كَانُوْا قَلِیْلًا مِّنَ الَّیْلِ مَا یَهْجَعُوْنَ ۟

Kaanoo q̣aleelam minal layli maa- yahjaʻoon:

رات کے تھوڑے سے حصے میں سوتے تھے

Verse 51:18

وَبِالْاَسْحَارِ هُمْ یَسْتَغْفِرُوْنَ ۟

Wa-bilʹasḥaari hum yastag̣firoon:

اور اوقات سحر میں بخشش مانگا کرتے تھے

Verse 51:19

وَفِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ لِّلسَّآىِٕلِ وَالْمَحْرُوْمِ ۟

Wa-feee ʹamwaalihim ḥaq̣q̣ul lissaaaʹili walmaḥroom.

اور ان کے مال میں مانگنے والے اور نہ مانگنے والے (دونوں) کا حق ہوتا تھا

Verse 51:20

وَفِی الْاَرْضِ اٰیٰتٌ لِّلْمُوْقِنِیْنَ ۟ۙ

Wa-fil ʹarḍi ʹAayaatul lil-Mooq̣ineen,

اور یقین کرنے والوں کے لئے زمین میں (بہت سی) نشانیاں ہیں

Verse 51:21

وَفِیْۤ اَنْفُسِكُمْ ؕ اَفَلَا تُبْصِرُوْنَ ۟

Wa-feee ʹañfusikum ʹafalaa tubṣiroon?

اور خود تمہارے نفوس میں تو کیا تم دیکھتے نہیں؟

Verse 51:22

وَفِی السَّمَآءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوْعَدُوْنَ ۟

Wa-fis samaaaʹi Rizq̣ukum wa-maa tooʻadoon.

اور تمہارا رزق اور جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے آسمان میں ہے

Verse 51:23

فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ اِنَّهٗ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَاۤ اَنَّكُمْ تَنْطِقُوْنَ ۟۠

Fawa-Rabbis samaaaʹi wal-ʹarḍi ʹinnahoo la-Ḥaq̣q̣um mis̤la maaa ʹannakum tañṭiq̣oon.

تو آسمانوں اور زمین کے مالک کی قسم! یہ (اسی طرح) قابل یقین ہے جس طرح تم بات کرتے ہو

Verse 51:24

هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ ضَیْفِ اِبْرٰهِیْمَ الْمُكْرَمِیْنَ ۟ۘ

Hal ʹataaka ḥadees̤u ḍayfi ʹibraaheemal mukrameen?

بھلا تمہارے پاس ابراہیمؑ کے معزز مہمانوں کی خبر پہنچی ہے؟

Verse 51:25

اِذْ دَخَلُوْا عَلَیْهِ فَقَالُوْا سَلٰمًا ؕ قَالَ سَلٰمٌ ۚ قَوْمٌ مُّنْكَرُوْنَ ۟

ʹIẓ dakhaloo ʻalayhi faq̣aaloo Salaamaa! Q̣aala Salaam! Q̣awmum muñkaroon.

جب وہ ان کے پاس آئے تو سلام کہا۔ انہوں نے بھی (جواب میں) سلام کہا (دیکھا تو) ایسے لوگ کہ نہ جان نہ پہچان

Verse 51:26

فَرَاغَ اِلٰۤی اَهْلِهٖ فَجَآءَ بِعِجْلٍ سَمِیْنٍ ۟ۙ

Faraag̣a ʹilaaa ʹahlihee fajaaaʹa biʻijliñ sameen,

تو اپنے گھر جا کر ایک (بھنا ہوا) موٹا بچھڑا لائے

Verse 51:27

فَقَرَّبَهٗۤ اِلَیْهِمْ قَالَ اَلَا تَاْكُلُوْنَ ۟ؗ

Faq̣arrabahooo ʹilayhim Q̣aala ʹalaa taʹkuloon?

(اور کھانے کے لئے) ان کے آگے رکھ دیا۔ کہنے لگے کہ آپ تناول کیوں نہیں کرتے؟

Verse 51:28

فَاَوْجَسَ مِنْهُمْ خِیْفَةً ؕ قَالُوْا لَا تَخَفْ ؕ وَبَشَّرُوْهُ بِغُلٰمٍ عَلِیْمٍ ۟

Faʹawjasa minhum kheefaḥ Q̣aaloo laa- takhaf! wa-bashsharoohu big̣ulaamin ʻaleem.

اور دل میں ان سے خوف معلوم کیا۔ (انہوں نے) کہا کہ خوف نہ کیجیئے۔ اور ان کو ایک دانشمند لڑکے کی بشارت بھی سنائی

Verse 51:29

فَاَقْبَلَتِ امْرَاَتُهٗ فِیْ صَرَّةٍ فَصَكَّتْ وَجْهَهَا وَقَالَتْ عَجُوْزٌ عَقِیْمٌ ۟

Faʹaq̣balatim raʹatuhoo fee ṣarratiñ faṣakkat wajhahaa wa-q̣aalat ʻajoozun ʻaq̣eem!

تو ابراہیمؑ کی بیوی چلاّتی آئی اور اپنا منہ پیٹ کر کہنے لگی کہ (اے ہے ایک تو) بڑھیا اور (دوسرے) بانجھ

Verse 51:30

قَالُوْا كَذٰلِكِ ۙ قَالَ رَبُّكِ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْحَكِیْمُ الْعَلِیْمُ ۟

Q̣aaloo kaẓaaliki q̣aala Rabbuk: ʹinnahoo Huwal Ḥakeemul ʻAleem.

(انہوں نے) کہا (ہاں) تمہارے پروردگار نے یوں ہی فرمایا ہے۔ وہ بےشک صاحبِ حکمت (اور) خبردار ہے

Verse 51:31

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ اَیُّهَا الْمُرْسَلُوْنَ ۟

Q̣aala famaa khaṭbukum ʹayyuhal Mursaloon?

ابراہیمؑ نے کہا کہ فرشتو! تمہارا مدعا کیا ہے؟

Verse 51:32

قَالُوْۤا اِنَّاۤ اُرْسِلْنَاۤ اِلٰی قَوْمٍ مُّجْرِمِیْنَ ۟ۙ

Q̣aalooo ʹinnaaa ʹursilnaaa ʹilaa q̣awmim mujrimeen;―

انہوں نے کہا کہ ہم گنہگار لوگوں کی طرف بھیجے گئے ہیں

Verse 51:33

لِنُرْسِلَ عَلَیْهِمْ حِجَارَةً مِّنْ طِیْنٍ ۟ۙ

Linursila ʻalayhim ḥijaaratam miñ ṭeen.

تاکہ ان پر کھنگر برسائیں

Verse 51:34

مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِیْنَ ۟

Musawwamatan ʻiñda Rabbika lilmusrifeen.

جن پر حد سے بڑھ جانے والوں کے لئے تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان کردیئے گئے ہیں

Verse 51:35

فَاَخْرَجْنَا مَنْ كَانَ فِیْهَا مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ ۟ۚ

Faʹakhrajnaa mañ kaana feehaa minal Muʹmineen.

تو وہاں جتنے مومن تھے ان کو ہم نے نکال لیا

Verse 51:36

فَمَا وَجَدْنَا فِیْهَا غَیْرَ بَیْتٍ مِّنَ الْمُسْلِمِیْنَ ۟ۚ

Famaa wa-jadnaa feeha g̣ayra baytim minal Muslimeen:

اور اس میں ایک گھر کے سوا مسلمانوں کا کوئی گھر نہ پایا

Verse 51:37

وَتَرَكْنَا فِیْهَاۤ اٰیَةً لِّلَّذِیْنَ یَخَافُوْنَ الْعَذَابَ الْاَلِیْمَ ۟ؕ

Wa-taraknaa feehaaa ʹAayatal lillaẓeena yakhaafoonal ʻAẓaabal ʹaleem.

اور جو لوگ عذاب الیم سے ڈرتے ہیں ان کے لئے وہاں نشانی چھوڑ دی

Verse 51:38

وَفِیْ مُوْسٰۤی اِذْ اَرْسَلْنٰهُ اِلٰی فِرْعَوْنَ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ ۟

Wa-fee Moosaaa ʹiẓ ʹarsalnaahu ʹilaa Firʻawna bisulṭaanim mubeen.

اور موسیٰ (کے حال) میں (بھی نشانی ہے) جب ہم نے ان کو فرعون کی طرف کھلا ہوا معجزہ دے کر بھیجا

Verse 51:39

فَتَوَلّٰی بِرُكْنِهٖ وَقَالَ سٰحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ ۟

Fatawallaa biruknihee wa-q̣aala ˹saaḥirun ʹaw majnoon!

تو اس نے اپنی جماعت (کے گھمنڈ) پر منہ موڑ لیا اور کہنے لگا یہ تو جادوگر ہے یا دیوانہ

Verse 51:40

فَاَخَذْنٰهُ وَجُنُوْدَهٗ فَنَبَذْنٰهُمْ فِی الْیَمِّ وَهُوَ مُلِیْمٌ ۟ؕ

Faʹakhaẓnaahu wa-junoo-dahoo fanabaẓnaahum fil yammi wa-huwa muleem.

تو ہم نے اس کو اور اس کے لشکروں کو پکڑ لیا اور ان کو دریا میں پھینک دیا اور وہ کام ہی قابل ملامت کرتا تھا

Verse 51:41

وَفِیْ عَادٍ اِذْ اَرْسَلْنَا عَلَیْهِمُ الرِّیْحَ الْعَقِیْمَ ۟ۚ

Wa-fee ʻAadin ʹiẓ ʹarsalnaa ʻalayhimur Reeḥal ʻaq̣eem:

اور عاد (کی قوم کے حال) میں بھی (نشانی ہے) جب ہم نے ان پر نامبارک ہوا چلائی

Verse 51:42

مَا تَذَرُ مِنْ شَیْءٍ اَتَتْ عَلَیْهِ اِلَّا جَعَلَتْهُ كَالرَّمِیْمِ ۟ؕ

Maa- taẓaru miñ shayʹin ʹatat ʻalayhi ʹillaa jaʻalathu karrameem.

وہ جس چیز پر چلتی اس کو ریزہ ریزہ کئے بغیر نہ چھوڑتی

Verse 51:43

وَفِیْ ثَمُوْدَ اِذْ قِیْلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوْا حَتّٰی حِیْنٍ ۟

Wa-fee S̤amooda ʹiẓ q̣eela lahum tamattaʻoo ḥattaa ḥeen!

اور (قوم) ثمود (کے حال) میں (نشانی ہے) جب ان سے کہا گیا کہ ایک وقت تک فائدہ اٹھالو

Verse 51:44

فَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّهِمْ فَاَخَذَتْهُمُ الصّٰعِقَةُ وَهُمْ یَنْظُرُوْنَ ۟

Faʻataw ʻan ʹAmri Rabbihim faʹakhaẓathumuṣ ṣaaʻiq̣atu wa-hum yañz̤̣uroon.

تو انہوں نے اپنے پروردگار کے حکم سے سرکشی کی۔ سو ان کو کڑک نے آ پکڑا اور وہ دیکھ رہے تھے

Verse 51:45

فَمَا اسْتَطَاعُوْا مِنْ قِیَامٍ وَّمَا كَانُوْا مُنْتَصِرِیْنَ ۟ۙ

famas taṭaaʻoo miñ q̣iyaamiñw wamaa kaanoo muñtaṣireen.

پھر وہ نہ تو اُٹھنے کی طاقت رکھتے تھے اور نہ مقابلہ ہی کرسکتے تھے

Verse 51:46

وَقَوْمَ نُوْحٍ مِّنْ قَبْلُ ؕ اِنَّهُمْ كَانُوْا قَوْمًا فٰسِقِیْنَ ۟۠

Wa-Q̣awma Nooḥim miñ q̣abl: ʹinnahum kaanoo q̣awmañ faasiq̣een.

اور اس سے پہلے (ہم) نوح کی قوم کو (ہلاک کرچکے تھے) بےشک وہ نافرمان لوگ تھے

Verse 51:47

وَالسَّمَآءَ بَنَیْنٰهَا بِاَیْىدٍ وَّاِنَّا لَمُوْسِعُوْنَ ۟

Was-Samaaaʹa banaynaahaa biʹaydiñw waʹInnaa lamoosiʻoon.

اور آسمانوں کو ہم ہی نے ہاتھوں سے بنایا اور ہم کو سب مقدور ہے

Verse 51:48

وَالْاَرْضَ فَرَشْنٰهَا فَنِعْمَ الْمٰهِدُوْنَ ۟

Wal-ʹarḍa farashnaahaa faniʻmal maahidoon!

اور زمین کو ہم ہی نے بچھایا تو (دیکھو) ہم کیا خوب بچھانے والے ہیں

Verse 51:49

وَمِنْ كُلِّ شَیْءٍ خَلَقْنَا زَوْجَیْنِ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ ۟

Wa-miñ kulli shayʹin khalaq̣naa zawjayni laʻallakum taẓakkaroon.

اور ہر چیز کی ہم نے دو قسمیں بنائیں تاکہ تم نصیحت پکڑو

Verse 51:50

فَفِرُّوْۤا اِلَی اللّٰهِ ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ ۟ۚ

Fafirrooo ʹilal laah: ʹinnee lakum minhu Naẓeerum mubeen!

تو تم لوگ خدا کی طرف بھاگ چلو میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں

Verse 51:51

وَلَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ ؕ اِنِّیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ ۟

Wa-laa tajʻaloo maʻal laahi ʹilaahan ʹaakhar: ʹinnee lakum minhu Naẓeerum mubeen!

اور خدا کے ساتھ کسی اَور کو معبود نہ بناؤ۔ میں اس کی طرف سے تم کو صریح رستہ بتانے والا ہوں

Verse 51:52

كَذٰلِكَ مَاۤ اَتَی الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِّنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا قَالُوْا سَاحِرٌ اَوْ مَجْنُوْنٌ ۟ۚ

Kaẓaalika maaa ʹatal laẓeena miñ q̣ablihim mir Rasoolin ʹillaa q̣aaloo saaḥirun ʹaw majnoon!

اسی طرح ان سے پہلے لوگوں کے پاس جو پیغمبر آتا وہ اس کو جادوگر یا دیوانہ کہتے

Verse 51:53

اَتَوَاصَوْا بِهٖ ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُوْنَ ۟ۚ

ʹAtawaaṣaw bih? Bal hum q̣awmuñ ṭaag̣oon!

کیا یہ کہ ایک دوسرے کو اسی بات کی وصیت کرتے آئے ہیں بلکہ یہ شریر لوگ ہیں

Verse 51:54

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَاۤ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ ۟

Fatawalla ʻanhum famaaa ʹañta bimaloom.

تو ان سے اعراض کرو۔ تم کو (ہماری) طرف سے ملامت نہ ہوگی

Verse 51:55

وَّذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰی تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ ۟

Wa-ẓakkir faʹinnaẓ Ẓikraa tañfaʻul Muʹmineen.

اور نصیحت کرتے رہو کہ نصیحت مومنوں کو نفع دیتی ہے

Verse 51:56

وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْاِنْسَ اِلَّا لِیَعْبُدُوْنِ ۟

Wa-maa khalaq̣tul Jinna wal-ʹiñsa ʹillaa liyaʻbudoon.

اور میں نے جنوں اور انسانوں کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ میری عبادت کریں

Verse 51:57

مَاۤ اُرِیْدُ مِنْهُمْ مِّنْ رِّزْقٍ وَّمَاۤ اُرِیْدُ اَنْ یُّطْعِمُوْنِ ۟

Maaa ʹureedu minhum mir Rizq̣iñw Wamaaa ʹureedu ʹañy yuṭʻimoon.

میں ان سے طالب رزق نہیں اور نہ یہ چاہتا ہوں کہ مجھے (کھانا) کھلائیں

Verse 51:58

اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِیْنُ ۟

ʹInnal laaha Huwar Razzaaq̣u Ẓul Q̣uwwatil Mateen.

خدا ہی تو رزق دینے والا زور آور اور مضبوط ہے

Verse 51:59

فَاِنَّ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذَنُوْبًا مِّثْلَ ذَنُوْبِ اَصْحٰبِهِمْ فَلَا یَسْتَعْجِلُوْنِ ۟

Faʹinna lillaẓeena z̤̣alamoo ẓanoobam mis̤la ẓanoobi ʹaṣḥaabihim falaa yastaʻjiloon!

کچھ شک نہیں کہ ان ظالموں کے لئے بھی (عذاب کی) نوبت مقرر ہے جس طرح ان کے ساتھیوں کی نوبت تھی تو ان کو مجھ سے (عذاب) جلدی نہیں طلب کرنا چاہیئے

Verse 51:60

فَوَیْلٌ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا مِنْ یَّوْمِهِمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَ ۟۠

Fawaylul lillaẓeena kafaroo miñy Yawmihimul laẓee yooʻadoon

جس دن کا ان کافروں سے وعدہ کیا جاتا ہے اس سے ان کے لئے خرابی ہے