Surah Ad-Dukhan
Surah Ad-Dukhan (The Smoke) is Surah 44 of the Holy Quran, a Meccan Surah with 59 verses, available here in Urdu.
Verse 44:1
حٰمٓ ۟ۚۛ
Ḥaa-Meeem.
حٰم
Verse 44:2
وَالْكِتٰبِ الْمُبِیْنِ ۟ۙۛ
Wal-Kitaabil Mubeen.
اس کتاب روشن کی قسم
Verse 44:3
اِنَّاۤ اَنْزَلْنٰهُ فِیْ لَیْلَةٍ مُّبٰرَكَةٍ اِنَّا كُنَّا مُنْذِرِیْنَ ۟
ʹInnaaa ʹañzalnaahu fee laylatim mubaarakatin ʹinnaa kunnaa muñẓireen.
کہ ہم نے اس کو مبارک رات میں نازل فرمایا ہم تو رستہ دکھانے والے ہیں
Verse 44:4
فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍ ۟ۙ
Feehaa yufraq̣u kullu ʹamrin ḥakeem,
اسی رات میں تمام حکمت کے کام فیصل کئے جاتے ہیں
Verse 44:5
اَمْرًا مِّنْ عِنْدِنَا ؕ اِنَّا كُنَّا مُرْسِلِیْنَ ۟ۚ
ʹAmram min ʻiñdinaa. ʹInnaa kunnaa mursileen―
(یعنی) ہمارے ہاں سے حکم ہو کر۔ بےشک ہم ہی (پیغمبر کو) بھیجتے ہیں
Verse 44:6
رَحْمَةً مِّنْ رَّبِّكَ ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ ۟ۙ
Raḥmatam mir Rabbik: ʹinnahoo Huwas Sameeʻul ʻAleem;
(یہ) تمہارے پروردگار کی رحمت ہے۔ وہ تو سننے والا جاننے والا ہے
Verse 44:7
رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَمَا بَیْنَهُمَا ۘ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ ۟
Rabbis samaawaati wal-ʹarḍi wa-maa baynahumaa, Iñ kuntum mooq̣ineen.
آسمانوں اور زمین کا اور جو کچھ ان دونوں میں ہے سب کا مالک۔ بشرطیکہ تم لوگ یقین کرنے والے ہو
Verse 44:8
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ ؕ رَبُّكُمْ وَرَبُّ اٰبَآىِٕكُمُ الْاَوَّلِیْنَ ۟
Laaa ʹilaaha ʹillaa Huwa yuḥyee wa-yumeet:― Rabbukum wa-Rabbu ʹaabaaaʹikumul ʹawwaleen.
اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ (وہی) جِلاتا ہے اور (وہی) مارتا ہے۔ وہی تمہارا اور تمہارے باپ دادا کا پروردگار ہے
Verse 44:9
بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ ۟
Bal hum fee shakkiñy yalʻaboon.
لیکن یہ لوگ شک میں کھیل رہے ہیں
Verse 44:10
فَارْتَقِبْ یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآءُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍ ۟ۙ
Fartaq̣ib Yawma taʹtis samaaaʹu bi-DUKHAANIM mubeen,
تو اس دن کا انتظار کرو کہ آسمان سے صریح دھواں نکلے گا
Verse 44:11
یَّغْشَی النَّاسَ ؕ هٰذَا عَذَابٌ اَلِیْمٌ ۟
Yag̣shan naas: haaẓaa ʻAẓaabun ʹaleem.
جو لوگوں پر چھا جائے گا۔ یہ درد دینے والا عذاب ہے
Verse 44:12
رَبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ اِنَّا مُؤْمِنُوْنَ ۟
Rabbanak shif ʻannal ʻaẓaaba ʹinnaa Muʹminoon!
اے پروردگار ہم سے اس عذاب کو دور کر ہم ایمان لاتے ہیں
Verse 44:13
اَنّٰی لَهُمُ الذِّكْرٰی وَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مُّبِیْنٌ ۟ۙ
ʹAnnaa lahumuẓ Ẓikraa wa-q̣ad jaaaʹahum Rasoolum mubeen,―
(اس وقت) ان کو نصیحت کہاں مفید ہوگی جب کہ ان کے پاس پیغمبر آچکے جو کھول کھول کر بیان کر دیتے ہیں
Verse 44:14
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْهُ وَقَالُوْا مُعَلَّمٌ مَّجْنُوْنٌ ۟ۘ
S̤umma tawallaw ʻanhu wa-q̣aaloo muʻallamum majnoon.
پھر انہوں نے ان سے منہ پھیر لیا اور کہنے لگے (یہ تو) پڑھایا ہوا (اور) دیوانہ ہے
Verse 44:15
اِنَّا كَاشِفُوا الْعَذَابِ قَلِیْلًا اِنَّكُمْ عَآىِٕدُوْنَ ۟ۘ
ʹInnaa kaashiful ʻaẓaabi q̣aleelan ʹinnakum ʻaaaʹidoon.
ہم تو تھوڑے دنوں عذاب ٹال دیتے ہیں (مگر) تم پھر کفر کرنے لگتے ہو
Verse 44:16
یَوْمَ نَبْطِشُ الْبَطْشَةَ الْكُبْرٰی ۚ اِنَّا مُنْتَقِمُوْنَ ۟
Yawma nabṭishul baṭshatal kubraa: ʹinnaa muñtaq̣imoon!
جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے تو بےشک انتقام لے کر چھوڑیں گے
Verse 44:17
وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَآءَهُمْ رَسُوْلٌ كَرِیْمٌ ۟ۙ
Wa-laq̣ad fatannaa q̣ablahum q̣awma Firʻawna wa-jaaaʹahum Rasooluñ Kareem,
اور ان سے پہلے ہم نے قوم فرعون کی آزمائش کی اور ان کے پاس ایک عالی قدر پیغمبر آئے
Verse 44:18
اَنْ اَدُّوْۤا اِلَیَّ عِبَادَ اللّٰهِ ؕ اِنِّیْ لَكُمْ رَسُوْلٌ اَمِیْنٌ ۟ۙ
ʹAn ʹaddooo ʹilayya ʻibaadal laah: ʹinnee lakum Rasoolun ʹameen;
(جنہوں نے) یہ (کہا) کہ خدا کے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو میرے حوالے کردو میں تمہارا امانت دار پیغمبر ہوں
Verse 44:19
وَّاَنْ لَّا تَعْلُوْا عَلَی اللّٰهِ ؕ اِنِّیْۤ اٰتِیْكُمْ بِسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ ۟ۚ
Wa-ʹal laa taʻloo ʻalal laah: ʹinneee ʹaateekum̃ bisulṭaanim mubeen.
اور خدا کے سامنے سرکشی نہ کرو۔ میں تمہارے پاس کھلی دلیل لے کر آیا ہوں
Verse 44:20
وَاِنِّیْ عُذْتُ بِرَبِّیْ وَرَبِّكُمْ اَنْ تَرْجُمُوْنِ ۟ؗ
Wa-ʹinnee ʻuẓtu bi-Rabbee wa-Rabbikum ʹañ tarjumoon.
اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں
Verse 44:21
وَاِنْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا لِیْ فَاعْتَزِلُوْنِ ۟
Wa-ʹil lam tuʹminoo lee faʻtaziloon.
اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ
Verse 44:22
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ ۟
Fadaʻaa Rabbahooo ʹanna haaaʹulaaaʹi q̣awmum mujrimoon.
تب موسیٰ نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ یہ نافرمان لوگ ہیں
Verse 44:23
فَاَسْرِ بِعِبَادِیْ لَیْلًا اِنَّكُمْ مُّتَّبَعُوْنَ ۟ۙ
Faʹasri biʹibaadee laylan ʹinnakum muttabaʻoon.
(خدا نے فرمایا کہ) میرے بندوں کو راتوں رات لے کر چلے جاؤ اور (فرعونی) ضرور تمہارا تعاقب کریں گے
Verse 44:24
وَاتْرُكِ الْبَحْرَ رَهْوًا ؕ اِنَّهُمْ جُنْدٌ مُّغْرَقُوْنَ ۟
Watrukil baḥra rahwaa: ʹinnahum juñdum mug̣raq̣oon.
اور دریا سے (کہ) خشک (ہو رہا ہوگا) پار ہو جاؤ (تمہارے بعد) ان کا تمام لشکر ڈبو دیا جائے گا
Verse 44:25
كَمْ تَرَكُوْا مِنْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ ۟ۙ
Kam tarakoo miñ jannaatiñw waʻuyoon,
وہ لوگ بہت سے باغ اور چشمے چھوڑ گئے
Verse 44:26
وَّزُرُوْعٍ وَّمَقَامٍ كَرِیْمٍ ۟ۙ
Wa-zurooʻiñw Wamaq̣aamiñ kareem,
اور کھیتیاں اور نفیس مکان
Verse 44:27
وَّنَعْمَةٍ كَانُوْا فِیْهَا فٰكِهِیْنَ ۟ۙ
Wa-naʻmatiñ kaanoo feehaa faakiheen!
اور آرام کی چیزیں جن میں عیش کیا کرتے تھے
Verse 44:28
كَذٰلِكَ ۫ وَاَوْرَثْنٰهَا قَوْمًا اٰخَرِیْنَ ۟
Kaẓaalik! wa-ʹawras̤naahaa q̣awman ʹaakhareen!
اسی طرح (ہوا) اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک بنا دیا
Verse 44:29
فَمَا بَكَتْ عَلَیْهِمُ السَّمَآءُ وَالْاَرْضُ وَمَا كَانُوْا مُنْظَرِیْنَ ۟۠
Famaa bakat ʻalayhimus samaaaʹu wal-ʹarḍu wa-maa kaanoo muñz̤̣areen.
پھر ان پر نہ تو آسمان کو اور زمین کو رونا آیا اور نہ ان کو مہلت ہی دی گئی
Verse 44:30
وَلَقَدْ نَجَّیْنَا بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِیْنِ ۟ۙ
Wa-laq̣ad najjaynaa Baneee ʹIsraaaʹeela minal ʻaẓaabil muheen.
اور ہم نے بنی اسرائیل کو ذلت کے عذاب سے نجات دی
Verse 44:31
مِنْ فِرْعَوْنَ ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِیًا مِّنَ الْمُسْرِفِیْنَ ۟
Miñ Firʻawn: ʹinnahoo kaana ʻaaliyam minal musrifeen.
(یعنی) فرعون سے۔ بےشک وہ سرکش (اور) حد سے نکلا ہوا تھا
Verse 44:32
وَلَقَدِ اخْتَرْنٰهُمْ عَلٰی عِلْمٍ عَلَی الْعٰلَمِیْنَ ۟ۚ
Wa-laq̣adikh tarnaahum ʻalaa ʻilmin ʻalal ʻaalameen,
اور ہم نے بنی اسرائیل کو اہل عالم سے دانستہ منتخب کیا تھا
Verse 44:33
وَاٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ ۟
Waʹaataynaahum minal ʹAayaati maa- feehi balaaaʹum mubeen.
اور ان کو ایسی نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی
Verse 44:34
اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ لَیَقُوْلُوْنَ ۟ۙ
ʹInna haaaʹulaaaʹi layaq̣ooloon,
یہ لوگ یہ کہتے ہیں
Verse 44:35
اِنْ هِیَ اِلَّا مَوْتَتُنَا الْاُوْلٰی وَمَا نَحْنُ بِمُنْشَرِیْنَ ۟
ʹIn hiya ʹillaa mawtatunal ʹoolaa wa-maa naḥnu bimuñshareen.
کہ ہمیں صرف پہلی دفعہ (یعنی ایک بار) مرنا ہے اور (پھر) اُٹھنا نہیں
Verse 44:36
فَاْتُوْا بِاٰبَآىِٕنَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ۟
Faʹtoo biʹaabaaaʹinaaa ʹiñ kuñtum ṣaadiq̣een!
پس اگر تم سچے ہو تو ہمارے باپ دادا کو (زندہ کر) لاؤ
Verse 44:37
اَهُمْ خَیْرٌ اَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ ۙ وَّالَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ ؕ اَهْلَكْنٰهُمْ ؗ اِنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِیْنَ ۟
ʹAhum khayrun ʹam q̣awmu Tubbaʻiñw wallaẓeena miñ q̣ablihim? ʹAhlaknaahum ʹinnahum kaanoo mujrimeen.
بھلا یہ اچھے ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو تم سے پہلے ہوچکے ہیں۔ ہم نے ان (سب) کو ہلاک کردیا۔ بےشک وہ گنہگار تھے
Verse 44:38
وَمَا خَلَقْنَا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَیْنَهُمَا لٰعِبِیْنَ ۟
Wa-maa khalaq̣nas samaawaati wal-ʹarḍa wa-maa baynahumaa laaʻibeen.
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو کچھ ان میں ہے ان کو کھیلتے ہوئے نہیں بنایا
Verse 44:39
مَا خَلَقْنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالْحَقِّ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ ۟
Maa- khalaq̣naahumaaa ʹillaa bilḥaq̣q̣i wa-laakinna ʹaks̤arahum laa- yaʻlamoon.
ان کو ہم نے تدبیر سے پیدا کیا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے
Verse 44:40
اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَ ۟ۙ
ʹInna Yawmal faṣli meeq̣aatuhum ʹajmaʻeen.―
کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن ان سب (کے اُٹھنے) کا وقت ہے
Verse 44:41
یَوْمَ لَا یُغْنِیْ مَوْلًی عَنْ مَّوْلًی شَیْـًٔا وَّلَا هُمْ یُنْصَرُوْنَ ۟ۙ
Yawma laa- yug̣nee mawlan ʻam mawlañ shayʹañw walaa hum yuñṣaroon,
جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ کام نہ آئے گا اور نہ ان کو مدد ملے گی
Verse 44:42
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ ۟۠
ʹIllaa mar raḥimal laah: ʹinnahoo Huwal ʻAzeezur Raḥeem.
مگر جس پر خدا مہربانی کرے۔ وہ تو غالب اور مہربان ہے
Verse 44:43
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوْمِ ۟ۙ
ʹInna shajarataz Zaq̣q̣oom,
بلاشبہ تھوہر کا درخت
Verse 44:44
طَعَامُ الْاَثِیْمِ ۟
Ṭaʻaamul ʹas̤eem,―
گنہگار کا کھانا ہے
Verse 44:45
كَالْمُهْلِ ۛۚ یَغْلِیْ فِی الْبُطُوْنِ ۟ۙ
Kalmuhli yag̣lee fil buṭoon,
جیسے پگھلا ہوا تانبا۔ پیٹوں میں (اس طرح) کھولے گا
Verse 44:46
كَغَلْیِ الْحَمِیْمِ ۟
Kag̣alyil ḥameem.
جس طرح گرم پانی کھولتا ہے
Verse 44:47
خُذُوْهُ فَاعْتِلُوْهُ اِلٰی سَوَآءِ الْجَحِیْمِ ۟ۗۖ
Khuẓoohu faʻtiloohu ʹilaa sawaaaʹil Jaḥeem!
(حکم دیا جائے گا کہ) اس کو پکڑ لو اور کھینچتے ہوئے دوزخ کے بیچوں بیچ لے جاؤ
Verse 44:48
ثُمَّ صُبُّوْا فَوْقَ رَاْسِهٖ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیْمِ ۟ؕ
S̤umma ṣubboo fawq̣a raʹsihee min ʻAẓaabil Ḥameem.
پھر اس کے سر پر کھولتا ہوا پانی انڈیل دو (کہ عذاب پر) عذاب (ہو)
Verse 44:49
ذُقْ ۙۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِیْزُ الْكَرِیْمُ ۟
Ẓuq̣! ʹinnaka ʹañtal ʻazeezul kareem!
(اب) مزہ چکھ۔ تو بڑی عزت والا (اور) سردار ہے
Verse 44:50
اِنَّ هٰذَا مَا كُنْتُمْ بِهٖ تَمْتَرُوْنَ ۟
ʹInna haaẓaa maa- kuñtum̃ bihee tamtaroon!
یہ وہی (دوزخ) ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے
Verse 44:51
اِنَّ الْمُتَّقِیْنَ فِیْ مَقَامٍ اَمِیْنٍ ۟ۙ
ʹInnal Muttaq̣eena fee maq̣aamin ʹameen,
بےشک پرہیزگار لوگ امن کے مقام میں ہوں گے
Verse 44:52
فِیْ جَنّٰتٍ وَّعُیُوْنٍ ۟ۚۙ
Fee Jannaatiñw Waʻuyoon;
(یعنی) باغوں اور چشموں میں
Verse 44:53
یَّلْبَسُوْنَ مِنْ سُنْدُسٍ وَّاِسْتَبْرَقٍ مُّتَقٰبِلِیْنَ ۟ۚۙ
Yalbasoona Miñ suñdusiñw waʹistabraq̣im mutaq̣aabileen;
حریر کا باریک اور دبیز لباس پہن کر ایک دوسرے کے سامنے بیٹھے ہوں گے
Verse 44:54
كَذٰلِكَ ۫ وَزَوَّجْنٰهُمْ بِحُوْرٍ عِیْنٍ ۟ؕ
Kaẓaalik; wa-zawwajnaahum̃ biḥoorin ʻeen.
اس طرح (کا حال ہوگا) اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی سفید رنگ کی عورتوں سے ان کے جوڑے لگائیں گے
Verse 44:55
یَدْعُوْنَ فِیْهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ اٰمِنِیْنَ ۟ۙ
Yadʻoona feeha bikulli faakihatin ʹaamineen;
وہاں خاطر جمع سے ہر قسم کے میوے منگوائیں گے (اور کھائیں گے)
Verse 44:56
لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْهَا الْمَوْتَ اِلَّا الْمَوْتَةَ الْاُوْلٰی ۚ وَوَقٰىهُمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ ۟ۙ
Laa- yaẓooq̣oona feehal Mawta ʹillal mawtatal ʹoolaa; wa-waq̣aahum ʻaẓaabal Jaḥeem,―
(اور) پہلی دفعہ کے مرنے کے سوا (کہ مرچکے تھے) موت کا مزہ نہیں چکھیں گے۔ اور خدا ان کو دوزخ کے عذاب سے بچا لے گا
Verse 44:57
فَضْلًا مِّنْ رَّبِّكَ ؕ ذٰلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ ۟
Faḍlam mir Rabbik! Ẓaalika huwal fawzul ʻaz̤̣eem!
یہ تمہارے پروردگار کا فضل ہے۔ یہی تو بڑی کامیابی ہے
Verse 44:58
فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ ۟
Faʹinnamaa yassarnaahu bilisaanika laʻallahum yataẓakkaroon.
ہم نے اس (قرآن) کو تمہاری زبان میں آسان کردیا ہے تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں
Verse 44:59
فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ ۟۠
Fartaq̣ib ʹinnahum murtaq̣iboon.
پس تم بھی انتظار کرو یہ بھی انتظار کر رہے ہیں